بھارت، جاسوس کبوتر 8 ماہ کی قید کاٹنے کے بعد رہا

کبوتر اڑان کے مقابلوں میں استعمال ہونے والا پرندہ تھا جس کی تائیوان میں ہونے والے مقابلوں کے لیے تربیت کی جاتی ہے

2096532
بھارت، جاسوس کبوتر 8 ماہ کی قید کاٹنے کے بعد رہا

بھارتی پولیس نے چین کی جاسوسی کے شبہے میں پکڑے گئے ایک کبوتر کو 8 ماہ بعد آزاد کر دیا ہے۔

کبوتر کو پکڑنے کے بعد بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ کبوتر کے پاوّں میں   تانبے اور ایلومینیم کے رنگ ڈالا گئے  ہیں ،  جبکہ پروں کے نیچے سے چینی رسم الخط کی طرز پرلکھی گئی تحریر برآمد ہوئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں اور 8 ماہ کی تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ پکڑے جانے والے کبوتر کا چین سے کوئی تعلق نہیں۔ کبوتر اڑان کے مقابلوں میں استعمال ہونے والا پرندہ ہے جو تائیوان میں ہونے والے مقابلوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

بھارت اس سے قبل پاکستان پر بھی متعدد بار کبوتر کے ذریعے جاسوسی کے الزامات عائد کرچکا ہے۔



متعللقہ خبریں