صدر فرانس کی بھارتی یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت

بھارت نے  یوم جمہوریہ کی 75 ویں سالگرہ  دارالحکومت نئی دہلی می  ملک کے ثقافتی تنوع اور فوجی طاقت کی نمائش پر مبنی  سرگرمیوں کے ساتھ  منائی

2093853
صدر فرانس کی بھارتی یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت

صدرِفرانس ایمانوئل میکرون کی شرکت کے ساتھ  بھارت  میں "یوم ِجمہوریہ" منایا گیا۔

بھارت نے  یوم جمہوریہ کی 75 ویں سالگرہ  دارالحکومت نئی دہلی می  ملک کے ثقافتی تنوع اور فوجی طاقت کی نمائش پر مبنی  سرگرمیوں کے ساتھ  منائی۔

صدرِ فرانس  میکرون دارالحکومت میں منعقدہ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

میکرون نے اس تقریب سے پیشتر   ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیر اعظم   نریندرا مودی کے  ساتھ  ایک سیلفی شیئر کی۔

ایمانوئل میکرون نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "پیارے دوست نریندرا مودی،بھارتی عوام، کو یوم جمہوریہ  کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے آپ کے ساتھ ہونے پر خوشی اور فخر ہے۔ آئیے مل کر جشن منائیں!"

میکرون نے  ہندوستان سے 30 ہزار طلباء کو فرانس میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت  دینے کا  اعلان کرتے ہوئے کہا "2030 تک فرانس میں 30,000 ہندوستانی طلباء۔ یہ ایک بڑا ہدف ہے، لیکن میں اسے عملی جامہ پہنانے  کے لیے پُر عزم ہوں۔"



متعللقہ خبریں