جاپان میں بُلٹ ٹرین کے سفر روک دیئے گئے

جاپان کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ، ثیر تعداد میں بُلٹ ٹرین سفر عارضی طور پر بند کر دیئے گئے

2092309
جاپان میں بُلٹ ٹرین کے سفر روک دیئے گئے

جاپان کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کثیر تعداد میں بُلٹ ٹرین سفر عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔

ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب ٹوہوکو، جوئٹسو اور ہوکوریکو لائن پر سفر کرنے والی بُلٹ ٹرینوں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔

 لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے، سائٹاما صوبے کے علاقے اومیا کے مقام پر، ٹوکیو۔ہوکائیڈو کے درمیان سفر کرنے والی  'ہایابوسا۔13' بُلٹ ٹرین  میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔

خرابی کی وجہ سے اس لائن پر کثیر تعداد میں ٹرین کے سفر وقتی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق خراب ٹرین کی بوگیوں میں محصور مسافروں کو پٹڑیوں سے پیدل چلا کر علاقے سے نکالا گیا ہے۔

ایسٹ جاپان کمپنی نے کہا ہے کہ خرابی تا حال دُور نہیں کی جا سکی لہٰذا ٹرین کے سفر دوبارہ شروع کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں