جنوبی کوریا: 'یو ایس ایس میسوری' بوسان پہنچ گئی ہے

ورجینیا کلاس آبدوز "یو ایس ایس میسوری" دارالحکومت سیول کے جنوب مشرقی شہر بوسان پہنچ گئی ہے: یونہاپ

2077495
جنوبی کوریا: 'یو ایس ایس میسوری' بوسان پہنچ گئی ہے

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ کی، جوہری توانائی سے چلنے والی، ورجینیا کلاس آبدوز ملک میں پہنچ گئی ہے۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا بحری بیڑے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ورجینیا کلاس آبدوز "یو ایس ایس میسوری" دارالحکومت سیول کے جنوب مشرقی شہر بوسان  پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یو ایس ایس میسوری کی آمد امریکہ کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دینے کے منصوبے کا حصّہ ہے۔

جنوبی کوریا قومی سلامتی کے نائب مشیر کِم تائے۔ہیو نے دورانِ ہفتہ جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ماہِ دسمبر کے دوران  شمالی کوریا بین البّراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں