جنوبی کوریا: امریکہ نے علاقے میں اپنی اسٹریٹجک موجودگی میں اضافہ کر دیا ہے

امریکہ نے، بشمول جوہری بمبار طیاروں کے، علاقے میں اپنی اسٹریٹجک موجودگی میں اضافہ کر دیا ہے: جنوبی کوریا انتظامیہ

2061382
جنوبی کوریا: امریکہ نے علاقے میں اپنی اسٹریٹجک موجودگی میں اضافہ کر دیا ہے

جنوبی کوریا انتظامیہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے، بشمول جوہری بمبار طیاروں کے، علاقے میں اپنی اسٹریٹجک موجودگی میں اضافہ کر دیا ہے۔

یونہاپ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا انتظامیہ سے ایک بااثر شخصیت نے، نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے، سلامتی کے موضوع پر امریکہ کی طرف سے جنوبی کوریا  کو کروائی گئی یقین دہانیوں کے بارے میں  بیانات جاری کئے ہیں۔

سرکاری شخصیت نے کہا ہے کہ امریکہ نے جنوبی کوریا میں اپنی اسٹریٹجک موجودگی میں اضافہ کر دیا ہے اور اس میں جوہری صلاحیت کے حامل B-52 بمبار طیارے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کے جنوبی کوریا کے خلاف بڑھتے ہوئے دھمکی آمیز روّیے کے مقابل امریکہ کی طرف سے اٹھائے گئے یہ اقدامات ایک وارننگ کی حیثیت رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں