چین: فرانس یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں قائدانہ کردار ادا کرے

ہم توقع رکھتے ہیں کہ پیرس چین کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں قائدانہ کردار ادا کرے گا: وزیر خارجہ وانگ یی

2026837
چین: فرانس یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں قائدانہ کردار ادا کرے

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں چین کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں اقتصادی سکیورٹی کے اندیشوں میں اضافہ ہو گیا  اور خطرات میں کمی کرنے کا موقف سرفہرست شکل اختیار کر چکا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ اس صورتحال میں  فرانس دو طرفہ تعلقات کی تعمیر میں قائدانہ کردار ادا کرے۔

چین وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ وانگ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔مذاکرات میں وانگ نے باہمی تعاون کو گہرا کرنے اور دو طرفہ تعلقات  کو ایک نئی سطح پر لانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین یورپی یونین کو کثیر القطبی دنیا کا ایک اہم قطب سمجھتا ہے اور ہم فرانس کے یورپی یونین کی اسٹریٹجک خودمختاری کے موقف سے منسلک رہنے کی حمایت کرتے اور توقع رکھتے ہیں کہ پیرس چین کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں قائدانہ کردار ادا کرے گا"۔

فرانس کی وزیر خارجہ کولونا نے بھی کہا ہے کہ ہم چین کے ساتھ دوستی کو بہت اہمیت دیتے اور متعدد شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، دو طرفہ فائدے  کے اصول پر مبنی تعلقات کرنے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فرانس کی خواہش ہے کہ  چین۔یورپی یونین تعلقات فروغ پائیں اور بین الاقوامی امن و استحکام میں کردار ادا کریں۔ فرانس اور یورپ "اسٹریٹجک خودمختاری "سے وابستہ رہیں گے، گلوبل انتشار کی مخالفت کریں گے اور اقتصادی روابط ٹوٹنے، صنعت اور رسد کی زنجیر  میں خرابی کو قبول نہیں کریں گے"۔

وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا ہے کہ فرانس اور یورپ  کثیر القطبی، متوازن اور پُر امن دنیا  کی تعمیر کے خواہش مند ہیں۔



متعللقہ خبریں