افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

17 مئی کو صوبہ بامیان میں سیاحوں پر مسلح حملہ تنظیم نے کیا تھا

2141720
افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

دہشت گرد تنظیم داعش نے افغانستان کے صوبہ بامیان میں ہونے والے مسلح حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں 3 ہسپانوی سیاحوں سمیت 6 افراد  ہلاک ہو گئے تھے۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے سماجی رابطوں کے پیج پر لکھا  ہے کہ 17 مئی کو صوبہ بامیان میں سیاحوں پر مسلح حملہ تنظیم نے کیا تھا۔

صوبہ بامیان میں سیاحتی علاقوں کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے ایک گروپ پر بندوقوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

حملے میں 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں 3 ہسپانوی اور 3 افغان شہری تھے۔

افغان عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کانی نے بتایا  ہےکہ اس واقعے کے حوالے سے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں