چین کا یورپی یونین کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور

ژنہوا کی خبر کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل سےٹیلی  فون پر بات چیت  کی ہے

2021009
چین کا یورپی یونین کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور

چین نے یورپی یونین (EU) کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی تحریک دینے کے لیے ادارہ جاتی بات چیت کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

ژنہوا کی خبر کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل سےٹیلی  فون پر بات چیت  کی ہے۔

ملاقات کے دوران وانگ نے چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو نئی تحریک دینے کے لیے ادارہ جاتی مکالمے میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ  یورپی یونین چین کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینا اور برقرار رکھنا چاہتی ہے، بوریل نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے حکمت عملی اور چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ایک دوسرے کے حریف نہیں ہیں، بلکہ تکمیلی ہیں، اور اس کا مقصد عالمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

جوزپ بوریل نے کہا کہ وہ چین کا اپنا دورہ کرنے کے منتظر ہیں، جو پہلے دو بار ملتوی کیا جا چکا ہے، اور چین-یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے جلد از جلد فریقین کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔

بوریل نے اپریل میں بیجنگ کا اپنا پلان کردہ  دورہ ملتوی کر دیا تھا کیونکہ وہ نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) میں پھنس گئے تھے اور پھر جولائی کے شروع میں ان کا دوسری بار پلان کردہ  دورہ چین نے اس بار منسوخ کر دیا تھا۔ خیال ہے کہ دورہ کی منسوخی سابق وزیر خارجہ چائنا گینگ کی برطرفی کی وجہ سے ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں