ایران میں شدید گرمی کے باعث تمام اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان

ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری سیہرومی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا  ہے کہ وزارت صحت کی طرف سے ملک بھر میں بدھ اور جمعرات کو چھٹی دینے  کی  تجویز کو ان دنوں غیر معمولی گرمی کی وجہ سے شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کابینہ نے  منظوری دے دی ہے

2018723
ایران میں شدید گرمی کے باعث تمام اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان

ایران میں شدید گرمی کے باعث تمام اداروں میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیاہے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری سیہرومی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا  ہے کہ وزارت صحت کی طرف سے ملک بھر میں بدھ اور جمعرات کو چھٹی دینے  کی  تجویز کو ان دنوں غیر معمولی گرمی کی وجہ سے شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کابینہ نے  منظوری دے دی ہے۔

ایران میں، جہاں حالیہ ہفتوں میں انتہائی گرم موسم موثر رہا ہے، ایک اندازے کے مطابق کل ملک کے جنوب مغرب کے بعض شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ جائے گاجبکہ دارالحکومت تہران میں درجہ حرارت 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

ایرانی وزیر صحت بہرام عین اللہی نے حکومت کو تجویز دی کہ جن علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ہو وہاں چھٹی کا اعلان کیا جائے۔



متعللقہ خبریں