بھارت: مہاراشٹرا میں شدید بارشیں،دس افراد ہلاک
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 75 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور دیگر پھنسے اافرادکو بچانے کی کوششیں جاری ہیں
2013896
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق، رائے گڑھ میں پانچ گھروں کا ایک دیہات زیر آب آچکا ہے۔
مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 75 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور دیگر پھنسے اافرادکو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ہفتہ بھر سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق، جنوب مغربی سمت سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ متعدد ریاستوں کو متاثر کرے گا۔
مون سون بارشوں کے باعث بھارت میں دو ہفتوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو چکی ہے۔
متعللقہ خبریں
افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
17 مئی کو صوبہ بامیان میں سیاحوں پر مسلح حملہ تنظیم نے کیا تھا