جنوبی کوریا: سرکاری اندراج سے خارج نومولد بچوں کی اموات میں اضافہ

جنوبی کوریا میں سرکاری اندراج سے خارج نومولود بچوں میں اموات کی تعداد 249 ہو گئی، پولیس نے 7 بچوں کی اموات کا کیس قتل کے شبہے میں عدالت کو بھیج دیا

2012931
جنوبی کوریا: سرکاری اندراج سے خارج نومولد بچوں کی اموات میں اضافہ

جنوبی کوریا میں سرکاری اندراج سے خارج  نومولود بچوں میں اموات کی تعداد 249 ہو گئی ہے۔

یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتِ  صحت و خوشحالی  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد نومولود بچوں کی پیدائش کا اندراج نہیں کروایا گیا۔ پیدائش ریکارڈ سے خارج  ان بچوں میں سے تقریباً 12 فیصد کی اموات واقع ہو گئی ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری تحقیقات کے مطابق ریکارڈ میں آنے والی اموات کی تعداد 249 تک پہنچ گئی ہے۔

پولیس نے 7 بچوں کی اموات کا کیس قتل کے شبہے میں عدالت کو بھیج دیا ہے۔

بعید از ریکارڈ نو مولود بچوں میں سے 1025 کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 814 بچوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 2015 سے 2022 کے دوران پیدا ہونے والے 2 ہزار 123 بچوں کا ہسپتال ریکارڈ موجود ہے لیکن ان بچوں کا پیدائش سرٹیفیکیٹ حاصل  نہیں کیا گیا۔

سرکاری ریکارڈ سے خارج ان بچوں میں سے 1263 کا تعلق دارالحکومت سیول اور اس کے اطراف کے علاقوں  سے ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے قانون  کے مطابق صحت کے ادارے سرکاری اداروں کو نومولود بچوں کا ریکارڈ  فراہم کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ یہ ذمہ داری بچوں کے والدین پر عائد ہوتی ہے کہ وہ پیدائش کے بعد ایک مہینے کے اندر اندر اس کی پیدائش کا اندراج کروائیں۔

اندراج  نہ کروانے والوں کو نہایت معمولی جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں