پاکستان اور ہندوستان میں س،مندری طوفان کے پیش نظر کاروائیاں جاری

کراچی میں کور کمانڈ کو بھی ہر قسم کی سرچ اینڈ ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کےچاق و چوبند کر دیا گیا

1999114
پاکستان اور ہندوستان میں س،مندری طوفان کے  پیش نظر کاروائیاں جاری

جیو نیوز ٹیلی ویژن کے مطابقپاکستان میں  طوفان جو  بتدریج قریب آرہا ہے اور کراچی سے 460 کلومیٹر دور ی پر ہے،  کے باعث ملک کے ساحلی شہروں میں اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں ۔

ساحلی علاقوں سے 35 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے علاقوں سے 65 ہزار افراد کا انخلا جاری ہے۔

کراچی میں کور کمانڈ کو بھی ہر قسم کی سرچ اینڈ ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کےچاق و چوبند کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دیکھا گیا کہ سمندر کے کنارے بعض مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوگئی جس سے سیلاب آگیا۔

این ڈی ٹی وی ٹیلی ویژن کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی حصے کے قریب واقع دیہاتوں میں بھی انخلاء کا عمل جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ کچھ اور سوراشٹرا کے علاقوں میں طوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور اب تک 20 ہزار 580 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پشین گوئی کے مطابق سمندری طوفان 15 جون کو پاکستان اور بھارت سے ٹکرائے گا۔



متعللقہ خبریں