پارلیمانی انتخابات میں بلند شرح شراکت جمہوریت کی فتح ہے، ایران

ایرانی دفتر خارجہ نے نے ترک عوام اور سیاسی جماعتوں  کو کامیابی سے انتخابات کے انعقاد کی مبارکباد پیش کی

1986594
پارلیمانی انتخابات میں بلند شرح شراکت جمہوریت کی فتح ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ ترکیہ کے صدارتی اور 28ویں مدت کے پارلیمانی انتخابات میں بلند شرح شراکت جمہوریت کی فتح ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کنانی نے انتخابات کے بارے میں اپنے جائزے میں کہا کہ  "ترکیہ میں اتوار کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا کامیاب انعقاد اور ووٹنگ جمہوریت کی فتح کی علامت ہے۔"

کنانی نے ترک عوام اور سیاسی جماعتوں  کو مبارکباد پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ 14  مئی  کے صدارتی و پارلیمانی  انتخابات میں  شرح شراکت 88 فیصد تک رہی ہے۔



متعللقہ خبریں