بنگلہ دیش: موچا سمندری طوفان کاکس بازار کی طرف بڑھ رہا ہے

موچا طوفان روہینگیا مسلمانوں کے مہاجر کیمپ 'کاکس بازار' اور اس کے اطراف کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا سکتا ہے: بنگلہ دیش محکمہ موسمیات

1986161
بنگلہ دیش: موچا سمندری طوفان کاکس بازار کی طرف بڑھ رہا ہے

بنگلہ دیش اور میانمار میں شدت اختیار کرتے 'موچا سمندری طوفان' کے دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ 'کاکس بازار 'کا رُخ کرنے کی وجہ سے علاقے میں شدید خطرے کی وارننگ دے دی گئی ہے۔

بنگلہ دیش محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ موچا طوفان روہینگیا مسلمانوں کے مہاجر کیمپ کاکس بازار اور اس کے اطراف کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کم ازکم 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بنگلہ دیش کی طرف بڑھتے طوفان کی وجہ سے علاقے میں 1500 سے زائد عارضی پناہ گاہیں تیار کر لی گئی ہیں۔

امدادی کاروائیوں کے لئے 21 بحری جہاز، بحری پیٹرولنگ کے لئے طیارے اور ہیلی کاپٹر چوکس  کر دئیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشیں چاٹگرام، کاکس بازار اور اس کے اطراف کے پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔

اطلاع کے مطابق بنگلہ دیش میں موجود اقوام متحدہ کی تنظیموں اور رضا کار امدادی تنظیموں نے کاکس بازار امدادی کیمپ  کو ٹنوں کے حساب سے خشک خوراک  کی امداد فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں  امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسیں بھی تیار حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار میں موچا سمندری طوفان کی وجہ سے ساحلی علاقوں سے سینکڑوں رہائشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا اعلان کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں