بھارت میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک

اطلاع کے مطابق  اتوار کے روز پیش آنے والے اس حادثے کے دوران کشتی میں گنجائش سےزیادہ   50 کے قریب افراد سوار تھے

1983719
بھارت  میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ملاپورم ضلع کے ڈپٹی پولیس چیف عبدانظر  نے کہا کہ زیادہ ہجوم کی وجہ سے ڈبل ڈیکر کشتی الٹ گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  اتوار کے روز پیش آنے والے اس حادثے کے دوران کشتی میں گنجائش سےزیادہ   50 کے قریب افراد سوار تھے۔

زندہ بچ جانے والوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے وقت زیادہ تر مسافروں نے لائف جیکٹس  نہیں پہنی ہوئی تھی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ "جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں"۔



متعللقہ خبریں