ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بننے" کے راستے پر ہے گامزن

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کی "2023 ورلڈ پاپولیشن سٹیٹس رپورٹ" جس کا عنوان "8 بلین زندگیاں، لامتناہی امکانات: حقوق اور انتخاب کا معاملہ" شائع  کردی گئِ ہے

1977175
ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بننے" کے راستے پر ہے گامزن

ہندوستان "دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بننے" کے راستے پر ہے گامزن ہے ۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کی "2023 ورلڈ پاپولیشن سٹیٹس رپورٹ" جس کا عنوان "8 بلین زندگیاں، لامتناہی امکانات: حقوق اور انتخاب کا معاملہ" شائع  کردی گئِ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال کے وسط تک بھارت کی آبادی چین سے تقریباً 30 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی، اندازہ لگایا گیا ہے کہ بھارت کی آبادی 1 ارب 428 ملین تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹھ ممالک یعنی ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، مصر، ایتھوپیا، انڈیا، نائجیریا، پاکستان، فلپائن اور تنزانیہ 2050 تک متوقع عالمی آبادی کا نصف حصہ ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ  ہندوستان کی آبادی 1950 کے بعد پہلی بار چین سے آگے نکل جائے گی، جب اقوام متحدہ نے آبادی کا ڈیٹا اکٹھا کرنا اور شائع کرنا شروع  کردیا ہے۔

چین کی آبادی  1961 کے بعد  پہلی بار  2022 میں   میں آٹھ  لاکھ  تک کم ہوئی ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات (UIB) کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں سرزمین چین کی آبادی 1 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ 600 ہزار تھی جب کہ 2022 میں اس کی تعداد 1 ارب 41 کروڑ 11 لاکھ 800 ہزار تھی۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی امور کے شعبے کی جانب سے شائع ہونے والی ’ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس 2022‘ رپورٹ میں یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ چین کی آبادی 2023 کے آغاز سے ’مطلق کمی کے عمل‘ میں داخل ہو جائے گی، جب کہ بھارت کی آبادی  میں اضافہ ہوتا رہے گا  اور وہ  چین کو دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر پیچھے  دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین کی آبادی 2050 میں کم ہو کر 1 ارب 31 کروڑ 70 لاکھ اور اس صدی کے آخر تک 76 کروڑ 60 لاکھ رہ جائے گی۔



متعللقہ خبریں