بھارت:مندر کے کنویں کا فرش ٹوٹ گیا،35 افراد ہلاک

کام کے مطابق ،ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع  بلیشور مہا دیو جھولے لال مندر میں  مذہبی تہوار رام نوامی کے موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی

1968050
بھارت:مندر کے کنویں کا فرش ٹوٹ گیا،35 افراد ہلاک

بھارت میں ایک مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35 افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ،ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع  بلیشور مہا دیو جھولے لال مندر میں  مذہبی تہوار رام نوامی کے موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بے تحاشا رش کے باعث مندر کے کنویں پربنایا گیا فرش وزن نہ سہہ سکا اور ٹوٹ گیا۔

فرش ٹوٹنے سے سیکڑوں لوگ کئی فٹ گہرے کنویں میں جا گرے جن میں سے متعدد زخمی ہوگئے۔

کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اب تک 14 افراد کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں