افغانستان: خود کش بم حملہ، 6 افراد ہلاک

دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خود کش بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک ، 12 زخمی

1965667
افغانستان: خود کش بم حملہ، 6 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خود کش بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان خالد زدران نے پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے داخلی حصے پر واقع چیک پوائنٹ کے قریب پہنچنے پر سکیورٹی عملے نے حملہ آور کو غیر فعال کر دیا لیکن اس دوران حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔

زدران کے مطابق حملےمیں 6 شہری ہلاک اور  3 طالبان سمیت چند افراد  زخمی ہو گئے ہیں۔

کابل ہنگامی حالات ہسپتال کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزارت خارجہ کے قرب خود کش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے 2 افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔ حملے میں ایک بچے سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طالبان انتظامیہ نے حملے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا اور ابھی تک حملے کی ذمہ داری بھی کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ 11 جنوری کو بھی وزارت خارجہ کے داخلی حصے میں بم حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں