جنوبی کوریا: شمالی کوریا نے کثیر تعداد میں کروز میزائل فائر کئے ہیں

جنوبی کوریا مسلح افواج تیاریاں جاری رکھیں گی اور امریکہ کے ساتھ جاری مشقوں کا باقی حصہ بھی کامیابی سے مکمل کیا جائے گا: جنوبی کوریا مسلح افواج

1963566
جنوبی کوریا:  شمالی کوریا نے کثیر تعداد میں کروز میزائل فائر کئے ہیں

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے، سمندر کی سمت میں، کثیر تعداد میں کروز میزائل فائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا مسلح افواج کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی کوریا کے ساحلی قصبے ہام ہنگ سے متعدد کروز میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ میزائل شمالی کوریا کے شمالی پانیوں میں گرے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی خفیہ ایجنسی حکام مزید تفصیلی تحقیق کر رہے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی مسلح افواج تیاریاں جاری رکھیں گی اور امریکہ کے ساتھ جاری مشقوں کا باقی حصہ بھی کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ میزائل تجربے امریکہ اور جنوبی کوریا  مسلح افواج کی 11 روزہ مشقوں کے دوران چوتھے میزائل  تجربے ہیں۔

شمالی کوریا نے مذکورہ فوجی مشقوں کو قبضے کی تیاریاں قرار دیا تھا۔ اگرچہ فوجی مشقیں کل ختم ہو جائیں گی لیکن امریکہ ، جنوبی کوریا کے ساتھ نئی  فوجی مشقوں کے لئے، آئندہ دنوں میں ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز کو علاقے میں بھیجنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ لہٰذاشمالی کوریا کے میزائل تجربے بھی جاری رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا نے 14 مارچ کو "آزادی ڈھال" فوجی مشقوں کا آغاز کیا تھا۔ مشقوں کے دوام کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے میزائل تجربات بھی جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں