بنگلہ دیش، روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں آگ منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی تھی

سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ابو سفیان نے میڈیا کو بتایا کہ " بیک وقت  ایک سے زیادہ مقامات پر لگائی گئی آگ تخریب کاری کی ایک منصوبہ بند کارروائی تھی۔"

1958852
بنگلہ دیش، روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں آگ   منصوبہ بندی کے تحت لگائی گئی تھی

اس بات کا تعین ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کے  کوکس بازار شہر میں واقع   روہنگیا مسلمانوں کے قیام کردہ   کیمپ میں 5 مارچ کو آتشزدگی کا واقع "منصوبہ بندی کے تحت سبوتاژ"  تھا۔

بنگلہ دیش میں زیادہ تر 2017 میں میانمار کے فوجی آپریشنز سے راہ فرار اختیار کرنے والے دس لاکھ سے زائد  روہنگیا  مسلمانوں کی میزبانی کرنے والے  کوکس بازاد  شہر کے 11 نمبر کے  کیمپ میں منصوبہ بندی کے تحت آگ لگائی  گئی تھی۔

سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ابو سفیان نے میڈیا کو بتایا کہ " بیک وقت  ایک سے زیادہ مقامات پر لگائی گئی آگ تخریب کاری کی ایک منصوبہ بند کارروائی تھی۔"

رپورٹ 150 عینی شاہدین کی شہادتوں پر مبنی ہونے کا ذکر کرنے والے  سفیان نے کہا کہ آگ کیمپوں میں تسلط قائم کرنے کے لیے گروپوں کی جانب سے دانستہ کوشش تھی۔

بلوکھلی کیمپ میں 5 مارچ کو لگنے والی آگ میں تقریباً 2800 گھر اور 90 سے زائد   تنصیبات  جن میں  ہسپتال اور تربیتی مراکز  بھی شامل تھے تباہ اور 12 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

متعللقہ خبریں