افغانستان، مزار شریف کے ایک کلچرل سنٹر پر بم حملہ

عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے

1958274
افغانستان،  مزار شریف کے ایک کلچرل سنٹر پر بم حملہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر مزار شریف میں ایک  مرکزِ ثقافت  پر بم حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

بلخ کے محکمہ پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ مزار شریف کے مرکز میں تبیان کلچرل سینٹر میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم حملہ کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہونے کا ذکر کرنے والے وزیری نے بتایا کہ  حملے میں 5 افراد زخمی بھی  ہوئے ہیں، جن میں ایک  صحافی بھی شامل ہے۔

عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں