جاپان، ترکیہ اور شام کو 27 ملین ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے

امداد کا 16 ملین ڈالر حصہ بین الاقوامی اداروں کے توسط سے فراہم کیا جائے گا جس سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان  کی روزمرّہ ضروریات کو پورا کیا جائے گا: ہیروکازو ماتسونو

1951000
جاپان، ترکیہ اور شام کو 27 ملین ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے

جاپان، ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے تقریباً 27 ملین ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گا۔

جاپان مرکزی کابینہ کے سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے ترکیہ اور شام کے لئے تقریباً 27 ملین ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ماتسونو نے کہا ہے کہ امداد کا 16 ملین ڈالر حصہ بین الاقوامی اداروں کے توسط سے فراہم کیا جائے گا اور اس امداد کے ساتھ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان  کی رہائش، خوراک اور دیگر روزمرّہ ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 4 ملین ڈالر کی امداد دونوں ملکوں کو، ٹوکیو کے وسیلے سے جاپان کی ایک سِول سوسائٹی کے توسط سے، فراہم کی جائے  گی۔ ہم متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو میں مدد کے لئے ترکیہ اور شام کے ساتھ انسانی تعاون جاری رکھیں گے۔

علاوہ ازیں جاپان نے ایک بین الاقوامی امدادی فنڈ کے ذریعے شام کو 7 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ ، 6 فروری کو ضلع قہرمان ماراش میں آنے والے اور ملک کے 11 اضلاع سمیت شام میں بھی شدید تباہی پھیلانے والے  زلزلے  کے بعد، اپنے زخموں پر مرہم رکھ رہا ہے ۔ ایسے وقت میں زلزلہ زدہ علاقے کے لئے جاپان حکومت کی مدد بھی جاری ہے۔



متعللقہ خبریں