افغانستان میں ریکارڈ سردی، 157 افراد لقمہ اجل

دارالحکومت کابل میں  رات کے وقت درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ تک  رہتا ہے تو بعض مقامات پر یہ نقطہ انجماد سے 30 سینٹی گریڈ نیچے ریکارڈ  کیا گیا ہے

1937730
افغانستان میں  ریکارڈ سردی، 157 افراد لقمہ اجل

افغانستان میں گزشتہ دو ہفتوں  سے جاری نامساعد موسمی حالات کے باعث سردی  لگنے  سے   اموات کی تعداد 157 تک جا پہنچی ہے۔

دارالحکومت کابل میں  رات کے وقت درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ تک  رہتا ہے تو بعض مقامات پر یہ نقطہ انجماد سے 30 سینٹی گریڈ نیچے ریکارڈ  کیا گیا ہے۔

طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت برائے قدرتی آفات کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے بتایا کہ ملک بھر میں یخ بستہ سردی سے  157 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تو  سب سے زیادہ ہلاکتیں گور، بدخشاں، پکتیکا اور پکتیا صوبوں میں ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 75 ہزار سے زائد  جانور بھی سردی سے متاثر ہوتے ہوئے تلف ہو گئے ہیں۔

افغانستان کے  محکمہ موسمیات  نے اطلاع دی ہے کہ  امسال موسم سرما  کا درجہ حرارت پچھلے سال کے مقابلے میں دوگنا  زیادہ کم ہے، اور سب سے زیادہ سردی صوبہ گور میں  پڑ رہی ہے۔



متعللقہ خبریں