بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا

ریاستوں کے اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کو معاملات میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر اسپتالوں کو کافی آکسیجن سلنڈر اور وینٹی لیٹرز  فراہم کرنے کی ہدایت

1922901
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے چین   میں  خطرے کی گھنٹیاں بجانے والے  کورونا  کیسسز  کے بعد بھارتی عوام کو  وبا کی کسی نئی لہر کے پیش نظر  خبر دار کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر میں  سختی لانے اور  دوبارہ سے ماسک پہننے کی  اپیل کی ہے۔

مودی نے اپنے کل کے اجلاس میں   کووڈ۔19 کے برخلاف  اپنائی جانے والی تدابیر پر  اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے  ملک میں  کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھانے کا کہتے ہوئے عوام  سے    اپیل کی ہے کہ یہ  وبا کے بر خلاف  حفاظتی  تدابیر اختیار کریں۔

ریاستوں کے اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کو معاملات میں ممکنہ اضافے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دینے والے مودی نے اسپتالوں کو کافی آکسیجن سلنڈر اور وینٹی لیٹرز  فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہندوستان نے 2020 اور 2022 میں کوویڈ 19 کی دو مہلک لہروں کا  سامنا کیا تھا، دوسری لہر کے خلاف  صحیح طریقے سے  بندو بست کرنے میں ناکامی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، 2021 کے موسم گرما میں آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور اہم ادویات کی کمی کی وجہ سے ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

تقریباً  1.4 ارب  نفوس کے حامل ملک میں  2.2 ارب سے زائد کووڈ۔19   ویکسین لگائی گئی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسوقت ملک میں 3400 افراد کورونا  وائرس کے شکار ہیں۔



متعللقہ خبریں