جموں و کشمیر میں برف کا تودہ گرنے سے تین فوجی ہلاک
شدید برفباری ہونے والے مچیل علاقے میں گشت کرنے والے فوجیوں پر برف کا تودہ آن گرا
1908228
بھارت کے زیر کنڑول جموں و کشمیر میں برف کا تودہ گرنے سے تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی فوج کی جانب سےجاری کردہ بیان کے مطابق شدید برفباری ہونے والے مچیل علاقے میں گشت کرنے والے فوجیوں پر برف کا تودہ آن گرا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں تین فوجی برف تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ غیر عسکری علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا دیں
شمالی کوریا، فوجی قوّت سے پاک علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے: روزنامہ یونہاپ