طالبان حکومت کی طرف سےحقوق انسانی کی پامالیاں،اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کرلی

193رکنی اسمبلی میں جرمنی کی پیش کردہ قرار داد پر رائے دہی ہوئی جس  کے تحت طالبان انتظامیہ کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں  پر جبر اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے سمیت ملکی معیشت اور انسانی و سماجی حالات کو مزید ابتری کی طرف لے جایا گیا  ہے

1905222
طالبان حکومت کی  طرف سےحقوق انسانی کی پامالیاں،اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے  افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے خلاف حقوق انسانی کے احترام  پر مبنی ایک قرارداد منظور کر لی ہے ۔

193رکنی اسمبلی میں جرمنی کی پیش کردہ قرار داد پر رائے دہی ہوئی جس  کے تحت طالبان انتظامیہ کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں  پر جبر اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے سمیت ملکی معیشت اور انسانی و سماجی حالات کو مزید ابتری کی طرف لے جایا گیا  ہے ۔

 اس قرارداد کو 116 ارکان کی حمایت سے قبول کرلیا گیا جبکہ روس اور چین سمیت 10 ممالک غیر جانبدار رہے ۔

 اس قرارداد میں طالبان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ حقوق انسانی کا احترام ممکن بنانے کےلیے اپنی پالسیوں میں تبدیلیاں لائے۔

 طالبان انتظامیہ  نے ملک میں خواتین کو بنیادی  و سماجی حقوق سے محروم کرنے کےلیے متعدد قوانین لاگو کر رکھے ہیں جن میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی بھی شامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں