" ست رنگ" طوفان نے بنگلہ دیش میں تباہی مچا دی،متعدد افراد ہلاک

خلیج بنگال کے سمندری طوفان کے باعث بنگلادیش میں مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں سے دس لاکھ افراد محفوظ  پناہ گاہوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں

1897736
" ست رنگ" طوفان نے بنگلہ دیش  میں تباہی مچا دی،متعدد افراد ہلاک

خلیج بنگال کے سمندری طوفان "ست رنگ" نے بنگلا دیش میں تباہی مچادی ہے ۔

خبر کے مطابق،سمندری طوفان "ست رنگ" سے  مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اٹھاسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش سے درخت گرگئے جبکہ سڑکیں تالاب بن گئیں۔

سمندری طوفان کے باعث 10 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک کروڑ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

خلیج بنگال کے سمندری طوفان کے باعث بنگلادیش میں مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں سے دس لاکھ افراد محفوظ  پناہ گاہوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں