بنگلہ دیش: سترنگ ٹراپیکل طوفان کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

حکام نے ملک کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے احکامات جاری کر دئیے

1897370
بنگلہ دیش: سترنگ ٹراپیکل طوفان کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں سترنگ ٹراپیکل طوفان کی وجہ سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے، سترنگ طوفان  کی وجہ سے، کل ملک کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

دوسری طرف ملک کی جنوبی ساحلی پٹّی  میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی آفت کا سامنا ہو رہا ہے۔

بنگلہ دیش محکمہ موسمیات کے مطابق سترنگ طوفان کی رفتار کل بعض علاقوں میں 88 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

بنگلہ دیش ذرائع ابلاغ کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ متعدد رہائشی مقامات  پر درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے اور  راستے آمد و رفت کے لئے مسدود ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں 3 ائیر پورٹ عارضی طور پر بند رہیں گے۔ آبی رسل و رسائل منسوخ کر دی گئی اور ماہی گیروں کو  شکار سے پرہیز کا مشورہ دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں