بنگلہ دیش، شدید بارشوں اور طوفان کے پیش نظر شہریوں کی محفوظ مقامات کو منتقلی

سیترنگ سمندری طوفان 88 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ملک کے جنوبی ساحل پر موثر ہو سکتا ہے

1896864
بنگلہ دیش، شدید بارشوں اور طوفان  کے پیش نظر شہریوں  کی محفوظ مقامات کو منتقلی

بنگلہ دیش میں سمندری طوفان سیترنگ کے خطرے کے پیش نظر لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

ملکی  پریس میں شائع  خبر وں کے مطابق بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ سیترنگ سمندری طوفان 88 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ملک کے جنوبی ساحل پر موثر ہو سکتا ہے۔

شدید بارشوں کے شروع ہونے  کی اطلاع دینے والے حکام نے  عوام کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے خبردار کیا ہے۔

بتایا  گیا ہے کہ پٹو آکہالی  علاقے کے حکام نے بتایا ہے کہ  اڑھائی لاکھ شہریوں کی نقل مکانی  آج شب کی جائیگی ۔  علاوہ ازیں   دو بین الاقوامی اور ایک     مقامی  ہوائی اڈے کو شدید بارشوں   اور طوفان  کے باعث  آمدورفت کے لیے بند کرد یا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں