جزیرے کے اطراف میں، چین کے، 17 جنگی طیارے اور 6 جنگی بحری جہاز دیکھے گئے ہیں: تائیوان

الیکٹرانک تعاقب وسائل، پیٹرولنگ ذرائع، بحری جہازوں اور برّی میزائل سسٹموں کے ساتھ چینی طیاروں اور بحری جہازوں پر نگاہ رکھی گئی ہے: تائیوان وزارت دفاع

1870444
جزیرے کے اطراف میں، چین کے، 17 جنگی طیارے اور 6 جنگی بحری جہاز دیکھے گئے ہیں: تائیوان

تائیوان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کل دن بھر میں جزیرے کے اطراف میں ،چین کے، 17 جنگی طیارے اور 6 جنگی بحری جہاز دیکھے گئے ہیں۔

وزارت دفاع  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طیاروں میں سے 7 نے، آبنائے تائیوان میں فریقین کے درمیان بفر زون قبول کئے گئے فضائی و بحری علاقے کے مشرق میں اور تائیوان کی طرف سے' فضائی دفاعی زون ' اعلان کردہ علاقے کے جنوب مغرب میں پرواز کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک تعاقب وسائل، پیٹرولنگ ذرائع، بحری جہازوں اور برّی میزائل سسٹموں کے ساتھ چینی طیاروں اور بحری جہازوں پر نگاہ رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد سے تائیوان کی حدود میں چینی طیاروں کی پروازیں اور بحری جہازوں کی پیٹرولنگ ایک تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

پیلوسی کے دورے کے بعد چین مسلح افواج نے  جزیرے کے اطراف میں فوجی مشقیں بھی شروع کروا دی تھیں۔



متعللقہ خبریں