چین کا تحقیقی بحری جہاز سری لنکا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا

چین کا "یوآن وانگ 5" نامی تحقیقی بحری جہاز سری لنکا  کی ہامبانٹوٹا بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا، جہاز 22 اگست تک بندرگاہ پر رہے گا

1868501
چین کا تحقیقی بحری جہاز سری لنکا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا

چین کا "یوآن وانگ 5" نامی تحقیقی بحری جہاز سری لنکا  کی ہامبانٹوٹا بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

بندرگاہ پہنچنے پر سری لنکا  کے حکام نے بحری جہاز کا خیر مقدم کیا۔

'یوآن وانگ 5 '  نے 11 اگست کو ہامبانٹوٹا بندرگاہ پر لنگر انداز ہونا تھا لیکن سری لنکا حکام کی طلب پر  طے شدہ  تاریخ کو آگے بڑھانے کے بعد  جہاز آج بندرگاہ پہنچا ہے۔

موصول معلومات کے مطابق جہاز سائنسی تحقیقات کے ساتھ ساتھ خبر رسانی کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور 22 اگست تک بندرگاہ پر رہے گا ۔

سری لنکن حکام نے کہا ہے کہ جہاز ملک کے کھُلے پانیوں میں کسی قسم کی تحقیقی کاروائی نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ تاریخ میں التوا کا مطالبہ بھارتی وزارت خارجہ کے، سکیورٹی اندیشوں کی وجہ سے، موضوع پر اعتراض کے بعد کیا گیا تھا۔

بھارتی فریق کو خدشہ ہے کہ بحری جہاز چینی بحری بیڑے  کے ممکنہ آپریشنوں کے لئے ٹیکٹیکل ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اقتصادی بحران کے خلاف نبرد آزما ملک سری لنکا ، بھارت سے قرضہ جات، اناج اور پیٹرول کے معاملے میں تعاون حاصل کر رہا ہے  لیکن چین کی طرف سے حاصل کردہ امداد منّظم اور باقاعدہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں