تائیوان: جزیرے کے اطراف میں چین کے 30 جنگی طیارے اور 5 بحری جہاز دیکھے گئے ہیں

سہ پہر 5 بجے چین عوامی لبریشن فورسز کے 30 جنگی طیارے اور 5 جنگی جہاز جزیرے کے اطراف میں دکھائی دئیے ہیں: تائیوان وزارت دفاع

1868132
تائیوان: جزیرے کے اطراف میں چین کے 30 جنگی طیارے اور 5 بحری جہاز دیکھے گئے ہیں

تائیوان نے کہا ہے کہ جزیرے کے اطراف میں چین کے 30 جنگی طیارے اور 5 بحری جہاز دیکھے گئے ہیں۔

تائیوان وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 5 بجے چین عوامی لبریشن فورسز کے 30 جنگی طیارے اور 5 جنگی جہاز جزیرے کے اطراف میں دکھائی دئیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں میں سے 15 نے، آبنائے تائیوان میں فریقین کی طرف سے محدود کی گئی، فضائی و بحری حدود کے مشرق میں پرواز کی۔

مذکورہ طیاروں اور بحری جہازوں کو الیکٹرانک کنٹرول وسائل، پیٹرولنگ طیاروں، بحری جہازوں اور میزائل سسٹموں کے ساتھ کنٹرول کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین عوامی لبریشن فورسز  نے فوجی مشقوں کا اعلان کر کے علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین فورسز نے امریکی کانگریس کے وفد کے دورہ تائیوان کے بعد جزیرے کے اطراف میں 'فوجی پیٹرولنگ  اور مشقیں' شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

چین عوامی لبریشن فورسز  کے مشرقی فرنٹ کمانڈ آفس کے ترجمان شی یی نے کہا تھا کہ "ہم تائیوان کے اطراف میں مشترکہ محاربے کی تیاری کے لئے پیٹرولنگ اور حقیقی محاربہ  مشقیں کریں گے۔

چین وزارت دفاع کے ترجمان وو چئین نے بھی کہا تھا کہ دورہ تائیوان نے، آبنائے تائیوان میں امن و استحکام  کو بگاڑنے میں، امریکی کردار کو ظاہر کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ تائیوان کے اطراف کے کھُلے پانیوں میں اور فضائی حدود میں چین عوامی لبریشن فورسز کی مشترکہ مشقیں اور تربیتی کاروائیاں، امریکہ۔تائیوان کے مجرمانہ اتحاد اور تحریکی  کاروائیوں کا پُرعزم جواب ہیں۔



متعللقہ خبریں