چین: کنڈر گارٹن اسکول پر حملہ، 3 افراد ہلاک 6 زخمی

صوبہ جیان شی میں ایک کنڈرگارٹن اسکول پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

1863040
چین: کنڈر گارٹن اسکول پر حملہ، 3 افراد ہلاک 6 زخمی

چین کے صوبہ جیان شی میں ایک کنڈرگارٹن اسکول پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا کے لئے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک، چاقو سے، مسلح شخص نے تحصیل آنفو کے پرائیویٹ کنڈر گارٹن اسکول پر حملہ کر دیا۔ حملہ آور نے ٹوپی اور ماسک پہن رکھا تھا۔

3 افراد کو ہلاک اور 6 افراد کو زخمی کرنے والا 48 سالہ مشتبہ تاحال مفرور ہے۔

پولیس کے مطابق "پبلک سکیورٹی عناصر مشتبہ کی گرفتاری کے لئے تمام تر  کوششیں کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں