سری لنکا: ہنگامی حالت میں 1 ماہ کی مزید توسیع کا فیصلہ

قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے 17 جولائی کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا اور 3 روز بعد  مستقل صدر بننے کے لیے پارلیمان سے ووٹ حاصل کیا تھا۔

1860797
سری لنکا: ہنگامی حالت میں 1 ماہ کی مزید توسیع کا فیصلہ

سری لنکا کی پارلیمان نے سیاسی اور معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں ایک ماہ کے لیے توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

خبر کے مطابق،  ملک کی تاریخ کے بد ترین معاشی بحران نے رواں ماہ کے دوران ملک کی سیاسی قیادت کی تبدیلی پر مجبور کردیا تھا۔

دوسری جانب، معاملے سے باخبر 2 ذرائع نے  بتایا کہ سنگاپور نے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے مزید 14 روز کے لیے ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے۔

قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے 17 جولائی کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا اور 3 روز بعد  مستقل صدر بننے کے لیے پارلیمان سے ووٹ حاصل کیا تھا۔

رانیل وکرما سنگھے کے صدر بننے سے قبل، صدر گوٹابایا راجا پاکسے معاشی بحران کے خلاف ہونے والے ملک گیر احتجاج کے دوران ملک سے فرار ہونے کے بعد مستعفیٰ ہوگئے تھے۔

ہنگامی حالت کا یہ نفاذ فوج کو لوگوں کو طویل عرصے تک حراست میں رکھنے، عوامی اجتماعات کو محدود کرنے اور نجی املاک کی تلاشی کے اختیارات دینے کی اجازت دیتا ہے۔

دوسری جانب، سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے کو سنگاپور میں مزید 14 روز قیام کی اجازت دی گئی ہے، وہ 2 ہفتے قبل مالدیپ کے راستے سنگاپور پہنچے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ 14 روزہ توسیع 11 اگست تک برقرار رہے گی

متعللقہ خبریں