بھارت کا اگلا صدر کون،رائے دہی شروع ہو گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی اپنا ووٹ ڈالا ہے، ووٹوں کی گنتی اور اعلان 21 جولائی کو ہوگا، جبکہ نومنتخب صدر 25 جولائی کو حلف لیں گے

1856049
بھارت کا اگلا صدر کون،رائے دہی شروع ہو گئی

بھارت کے 15ویں صدر کا انتخاب کرنے کے لیے پارلیمانی ایوان اور مختلف ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں میں رائے دہی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی اپنا ووٹ ڈالا ہے، ووٹوں کی گنتی اور اعلان 21 جولائی کو ہوگا، جبکہ نومنتخب صدر 25 جولائی کو حلف لیں گے۔

صدارتی انتخاب میں تقریباً 4 ہزار سے زائد کونسل ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کی صدر جمہوریہ امید وار دروپدی مرمو اور حزب اختلاف کے یشونت سنہا کے درمیان مقابلہ ہے، دروپدی مرمو کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ  رام ناتھ کوند کی بطور صدر 24 جولائی کو مدت پوری ہورہی ہے۔



متعللقہ خبریں