بھارت میں نئے صدر کا انتخاب کل پارلیمانی نمائندوں کی رائے دہی سے ہو گا

حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیرقیادت انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی خاتون امیدوار دروپدی مرمو اور تجربہ کار حزب اختلاف کے  سیاستدان یشونت سنہا کے درمیان مقابلہ

1855863
بھارت میں نئے صدر کا انتخاب کل پارلیمانی نمائندوں کی رائے دہی سے ہو گا

ہندوستان میں  ممبران ِاسمبلی  ملک کے 16 ویں  صدر کا تعین کرنے کے لیے  کل رائے دہی کریں گے۔

ملک کے 15 ویں صدر  رام ناتھ کوند    کے فرائض کی مدت 24 جولائی کو پورا ہونے  کے باعث  ان کی جگہ نئے  شخص کی تقرری کل پارلیمان کے  ووٹوں کے ذریعے ہو گی۔

حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیرقیادت انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی خاتون امیدوار دروپدی مرمو اور تجربہ کار حزب اختلاف کے  سیاستدان یشونت سنہا کے درمیان مقابلہ  ہوگا۔

انتخابات کے نتائج، جس میں تقریباً 4,896 کونسل ممبران ووٹ ڈالیں گے، کا اعلان 21 جولائی کو متوقع ہے۔

ہندوستان کے صدور کا انتخاب براہِ راست عوام کے ذریعے نہیں ہوتا بلکہ پارلیمان اور ریاستی مقننہ کے ارکان پر مشتمل الیکٹورل بورڈ  کے ذریعے ہوتا ہے۔

ملک میں صدر کا عہدہ بڑی حد تک علامتی ہے، لیکن صدر اس بات کا فیصلہ کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں کہ اگر قومی انتخابات واضح اور فیصلہ کن نتائج نہیں دیتے تو حکومت بنانے کے اختیارات صدر دیتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں