بھارت اور بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک

صوبہ آسام میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 18 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں

1845218
بھارت اور بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک

بھارت اور بنگلہ دیش کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی ریاست آسام میں گزشتہ روز آنے والے سیلاب میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

سرکاری بیان کے مطابق ریاست میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 18 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد نے امدادی کیمپوں میں پناہ لے  رکھی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 اضلاع میں سیلاب آیا اور 6 اپریل سے ملک میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 54 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ریاست آسام کے وزیراعلی ہمانتا بسوا سرما سے ملاقات کی۔اور "میں سیلاب سے متاثرہ  عوام کی  حفاظت اور بہبود کے لیے دعا گو ہوں۔"

بنگلہ دیش کے بندرگاہی شہر چٹیگرام میں کل شام سے جاری موسلادھار بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

سونم گنج اور سلہٹ کے علاقوں میں مون سون کی بارشوں سے آنے والے بڑے سیلاب میں لاکھوں افراد پھنسے ہوئے ہیں، جب کہ آسمانی بجلی گرنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔



متعللقہ خبریں