متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے 4 ہوائی اڈوں کا نظام سنبھال لیا

4 مئی کو کابل، ہرات اور قندھار کے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز کا آپریشن بھی متحدہ عرب امارات کی کمپنی (GAAC/G42) کو منتقل کر دیا گیا

1837457
متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے 4 ہوائی اڈوں  کا نظام سنبھال لیا

طالبان کی عبوری حکومت نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ افغانستان میں 4 ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی سروسز کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

طالبان کی عبوری حکومت کی نقل و حمل اور ہوا بازی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کابل میں منعقدہ تقریب کے دوران  کابل، ہرات، قندھار اور مزار شریف کے ہوائی اڈوں کی سیکیورٹی سروسز کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی (GAAC/G42) کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ بین الاقوامی اور مقامی ایئر لائنز کی پروازوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا اور اس میں اضافہ کرے گا۔

بیان میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ اس معاہدے کے تحت تمام ایئرلائنز کا بیمہ اور ضمانت دی جائے گی۔

بیان میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ اس معاہدے کے تحت تمام ایئرلائنز کا بیمہ اور ضمانت دی جائے گی۔

24 مئی کو کابل، ہرات اور قندھار کے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز کا آپریشن بھی متحدہ عرب امارات کی کمپنی (GAAC/G42) کو منتقل کر دیا گیا۔

اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد تزویراتی لحاظ سے اہم کابل حامد کرزئی ہوائی اڈے اور افغانستان کے دیگر ہوائی اڈوں کا آپریشن منظر عام پر آیا۔

اگرچہ کابل کا ہوائی اڈہ اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھلا ہے، لیکن زیادہ تر بین الاقوامی کمپنیاں جو پہلے کابل کے لیے اڑان بھرتی تھیں، اب بھی اپنی پروازیں معمول پر نہیں لائی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے پچھلی انتظامیہ کے دوران بھی افغانستان میں ہوائی اڈوں کے کچھ علاقوں کے آپریشن میں تعاون کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں