سری لنکا: پیٹرول کی قلت، اسکول اور سرکاری دفاتر بند کر دئیے گئے

سری لنکا میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے آج اسکول اور سرکاری دفاتر بند کر دئیے گئے

1829757
سری لنکا: پیٹرول کی قلت، اسکول اور سرکاری دفاتر بند کر دئیے گئے

اپنی تاریخ کے شدید ترین اقتصادی بحران کے شکار ملک سری لنکا میں پیٹرول کی قلت کی وجہ سے آج اسکول بند کر دئیے گئے اور سرکاری ملازمین سے دفاتر نہ آنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سری لنکا کی وزارت برائے سرکاری انتظام نے ایندھن کی کمی اور رسل رسائل کے مسائل کی وجہ سے بنیادی خدمات دینے والے ملازمین کے علاوہ دیگر تمام سرکاری ملازمین سے مطالبہ کیا ہے کہ آج دفاتر نہ آیا جائے۔

پیٹرول کی قلت کے سبب بتدریج بڑھتے مسائل کی وجہ سے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں پیٹرول اسٹیشنوں کے سامنے لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

سری لنکا کے نئے وزیر اعظم رانیل وکرمے سنگھے نے سابقہ انتظامیہ کو بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہم دیوالیے کی دہلیز پر آ گئے ہیں۔ نہ ہمارے پاس ڈالر ہیں نہ روپیہ"۔

وکرمے نے نوجوانوں اور بوڑھوں کے احتجاجی مظاہروں کے بارے میں کہا ہے کہ میں ان کے اضطراب کو سمجھ رہا ہوں اور مجھے احساس ہے کہ انسان اس بوجھ کو اور زیادہ نہیں سہار سکیں گے۔

واضح رہے کہ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صدر گوٹابایاراجہ پاکاس اور وزیر اعظم وکرمے سنگھے مستعفی ہو جائیں۔

 



متعللقہ خبریں