ہم، یورپی یونین کے ساتھ تعاون کریں گے: کیشیدہ

آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک ویژن کو حقیقت کا رنگ دینے اور  اقتصادیات و توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فریقین کے درمیان تعاون پر اتفاق ہو گیا ہے: وزیر اعظم کیشیدہ فومیو

1825916
ہم، یورپی یونین کے ساتھ تعاون کریں گے: کیشیدہ

جاپان اور یورپی یونین حکام کے درمیان، " آزاد اور کھُلے انڈوپیسیفک" نقطہ نظر کو حقیقت بنانے اور اقتصادیات و توانائی کے تحفظ  کی یقین دہانی  کے لئے، باہمی تعاون کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو  نے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ "جاپان۔یورپی یونین سربراہی اجلاس" میں یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل اور یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین کے ساتھ ملاقات کی۔

اجلاس کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیشیدہ نے کہا ہے کہ "آزاد اور کھُلے انڈو۔پیسیفک ویژن کو حقیقت کا رنگ دینے اور  اقتصادیات و توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فریقین کے درمیان تعاون پر اتفاق ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم کیشیدہ نے کہا ہے کہ یوکرین پر حملوں نے بین الاقوامی نظم و ضبط کی بنیادوں کو ہِلا کر رکھ دیا ہے۔  ان حملوں کے مقابل روس پر سخت پابندیاں لگانے کے معاملے میں بھی جاپان، یورپی یونین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپ اور انڈو۔پیسیفک کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ مشترک اقدار کے حامل جاپان  اور یورپی یونین، بزورِ بازو  ،کسی ملک کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔

میشل نے بھی کہا ہے کہ "دونوں فریقین جمہوریت کا دفاع کرتے ہیں اور دونوں کے درمیان گہرے اور متحرک تعلقات پائے جاتے   ہیں۔ جاپان اور یورپی یونین انڈو۔پیسیفک میں قریبی ترین اسٹریٹجک اتحادی ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر 24 فروری سے جاری حملوں نے  ثابت کر دیا ہے کہ جاپان اور یورپی یونین کے درمیان مزید گہرا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ فریقین مختلف شعبوں میں تعاون کو تقویت دیں گے۔

اُرسولا وان ڈر لئین   نے بھی  مشرقی بحیرہ چین اور جنوبی بحیرہ چین کے حالات  اور شمالی کوریا کی طرف سے جاری خطرات کی یاد دہانی کروائی اور  کہا ہے کہ انڈو۔پیسیفک ایک ترقی پذیر اور تناو والا علاقہ ہے ۔

علاوہ ازیں مذاکرات میں فریقین نے آبنائے تائیوان کے استحکام پر زور دیا اور نصف ایصالیت سمیت رسدی زنجیر  کی مضبوطی میں اضافے و تنّوع  اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی  کے فروغ کے بارے میں بھی اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں