مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے: سری لنکن حکومت

سری لنکا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے اپنی مسلح قوتوں کو ملک میں فسادات کو روکنے کے لیے پرتشدد مظاہرین کو گولی مارنے کے احکامات دے دیے ہیں

1825053
مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے: سری لنکن حکومت

سری لنکا کی حکومت نے پُرتشدد مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔

خبرکے مطابق ،سری لنکا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے اپنی مسلح قوتوں کو ملک میں فسادات کو روکنے کے لیے پرتشدد مظاہرین کو گولی مارنے کے احکامات دے دیے ہیں۔

وزارت دفاع کے ترجمان نالن ہیراتھ نے کہا کہ قوتوں کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے یا عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص پر گولی چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 10 مئی کو سری لنکا نے فوج اور پولیس کو بغیر وارنٹ کے لوگوں کو حراست میں لینے کے لیے ہنگامی اختیارات بھی دیے تھے جبکہ ایک دن قبل ملک بھر میں متعدد جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کے صدر گوتابايا راجاپاکسے نے آج  عوام سے اپيل کی ہے کہ وہ نسلی اور مذہبی بنيادوں  پر تقسيم  سے گزير کريں اور پر امن رہيں۔

ٹوئٹر پر اپنی ايک پوسٹ ميں انہوں نے شہريوں سے کہا کہ ملک کو درپيش  سماجی، معاشی اور سياسی بحرانوں سے نکلنے کے ليے اتحاد و يکجہتی ضروری ہے۔

ايسی اطلاعات  بھی ہيں کہ ملک کے کئی حصوں ميں تازہ فسادات پھوٹ پڑے ہيں۔

 گزشتہ پيرکو وزير اعظم کے استعفے کے بعد  حزب اختلاف  نے مخلوط حکومت کے قيام کی پيشکش مسترد کر دی ہے،اُن کا مطالبہ ہے راجاپاکسے خاندان اقتدار سے عليحدہ ہو جائے۔ 

 واضح رہے کہ  ہزاروں  مظاہرین نے حکومتی شخصیات پر حملہ کرنے کے لیے کرفیو کی خلاف ورزی کی جبکہ حکمران جماعت کے قانون سازوں اور سیاست دانوں کے گھروں اور کاروباروں کو نذرِ آتش بھی کیا تھا۔



متعللقہ خبریں