چین: ہم روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنائیں گے

بین الاقوامی سیاست میں خواہ کیسی ہی تبدیلی کیوں نہ آئے چین، روس کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کو مضبوط بنانا جاری رکھے گا: نائب وزیر خارجہ لی یوچینگ

1814960
چین: ہم روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنائیں گے

چین کے نائب وزیر خارجہ لی یوچینگ نے کہا ہے کہ "خواہ کچھ بھی ہو ہم روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنائیں گے"۔

چین وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق لی نے روس کے بیجنگ کے لئے سفیر اینڈرے ایوانووچ دینیسوف کے ساتھ، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور عالمی حالات کے بارے میں، ملاقات کی۔ 

مذاکرات میں لی نے کہا ہے کہ "چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کی زیرِ قیادت چین اور روس ایک نئے دور کے لئے جامع اسٹریٹجک نظم و ضبط شراکت داری کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ ہم مختلف شعبے میں اس تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے"۔

دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "بین الاقوامی سیاست میں خواہ کیسی ہی تبدیلی کیوں نہ آئے چین دو طرفہ مفاد کی بنیادوں پر تعاون اور انسانیت کے مستقبل کے لئے روس کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کو مضبوط بنانا، دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کی حفاظت کرنا، نئے بین الاقوامی تعلقات اور مشترکہ معاشرے کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کرنا جاری رکھے گا"۔

دینیسوف نے بھی کہا ہے کہ روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو ہمیشہ اپنی ترجیح رکھا ہے۔ ہم، بین الاقوامی مساوات اور انصاف کے تحفظ کے لئے اور دونوں صدور کی متعین کردہ سمت میں جامع اسٹریٹجک اتحاد اور کثیر الجہتی عملی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں"۔



متعللقہ خبریں