انڈونیشیا۔امریکہ فوجی مشقیں: اس سال مشقوں میں 14 ممالک شریک ہوں گے

گروڈا شیلڈ 2022 فوجی مشقوں میں برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور کینیڈا سمیت 14 ممالک شرکت کریں گے: انڈونیشیا مسلح افواج

1810556
انڈونیشیا۔امریکہ فوجی مشقیں: اس سال مشقوں میں 14 ممالک شریک ہوں گے

انڈونیشیا اور امریکہ نے ہر سال منعقد ہونے والی دو طرفہ فوجی مشقوں میں 14 ممالک کی شرکت کا اعلان کیا ہے۔

سی این این کی خبر کے مطابق انڈونیشیا کی فوج نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یکم اگست سے 14 اگست کی تاریخوں میں متوقع "گروڈا شیلڈ 2022" فوجی مشقوں میں برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور کینیڈا سمیت 14 ممالک شرکت کریں گے۔

بیان کے مطابق ہر سال منعقد ہونے والی یہ دو طرفہ مشقیں رواں سال 14 ممالک کی شرکت سے منعقد ہوں گی۔ مشقوں میں فائرنگ، اسپیشل آپریشن اور ایوی ایشن جیسے موضوعات پر توجہ دی جائے گی۔

مشقوں میں شامل ممالک کتنے فوجیوں کے ساتھ شرکت کریں گے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

تاہم امریکہ مسلح افواج اور جکارتہ میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے مشقوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں