تائیوان کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

طیارے کے پائلٹ نے گرنے سے قبل سیٹ ایجیکشن سسٹم  کے ذریعے خود کو باہر نکال لیا

1794929
تائیوان کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

تائیوان کا میراج 2000 لڑاکا طیارہ جزیرے کے مشرق میں سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

تائیوان کی ایجنسی سی این اے کے مطابق  ملکی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ میراج 2000 لڑاکا طیارہ جس نے جزیرے کے جنوب میں واقع تائی تنگ ایئر بیس سے اڑان بھری تھی  تربیتی پرواز کے دوران مکینیکل خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا  ہے کہ طیارے کے پائلٹ نے گرنے سے قبل سیٹ ایجیکشن سسٹم  کے ذریعے خود کو باہر نکال لیا تھا ، اور فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سمندر سے بازیاب کیے جانے والے پائلٹ کی طبی حالت ٹھیک ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مقام کا تاحال تعین نہیں ہوسکا تاہم بتایا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات  شروع کر دی گئی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں