بھارت نے سپر سانک کروز میزائل برہموس کا ایک اور تجربہ کر ڈالا

برہموس، جو آواز سے 2.8 گنا تیز ہے، زمین، سمندر اور ہوا سے لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

1790307
بھارت نے سپر سانک کروز میزائل برہموس کا ایک اور تجربہ کر ڈالا

بھارت نے ایک توسیعی فاصلے تک مار کرنے والے سپرسونک برہموس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ براہموس میزائل کو چنئی کے جنگی بحری  جہاز سے داغا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ میزائل نے اپنی بڑھتی ہوئی رینج کے ساتھ اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ چنئی جہاز اور برہموس میزائل دونوں مقامی پیداوار ہیں، یہ کہا گیا کہ یہ میزائل اور جہاز کی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی جدت کا مظہر ہےاور یہ  ہندوستانی بحریہ کو مزید مضبوطی دلائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ بحریہ اپنے حاصل کردہ فوجی سازوسامان سے سمندری علاقے سے باہر مزید وسیع آپریشن کر سکتی ہے۔

برہموس، جو آواز سے 2.8 گنا تیز ہے، زمین، سمندر اور ہوا سے لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ میزائل جسے بھارت کے دریائے برہم پترا اور روس کے دریائے ماسکو کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اسے  دونوں ممالک مشترکہ طور پر تیار کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں