امریکہ نے افغانستان کے لئے رقوم کی منتقلی کی اجازت دے دی

بین الاقوامی بینک، انسانی امداد کے زیر مقصد اور طالبان پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کئے بغیر، رقوم کی منتقلی کر سکیں گے: امریکہ وزارت خزانہ

1772933
امریکہ نے افغانستان کے لئے رقوم کی منتقلی کی اجازت دے دی

امریکہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی بینک، افغانستان میں انسانی امداد کے لئے، رقوم کی منتقلی کر سکیں گے"۔

امریکہ وزارت خزانہ نے جاری کردہ بیان میں افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے خلاف پابندیوں اور ملک کے لئے امداد میں آسانی کے لئے منظور کردہ معافیوں کی وضاحت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی بینک، انسانی امداد کے زیر مقصد اور طالبان پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کئے بغیر، رقوم کی منتقلی کر سکیں گے۔ امریکہ اوربیرونی ممالک کی کمپنیاں افغانستان کو خوراک بھیج سکیں گی اور بینک، خوراک کی امداد سے متعلقہ، رقوم کی منتقلی اور دیگر اُمور سرانجام دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں آبادی کا نصف سے زائد بھوک اور غذائی کمی کا شکار ہے اور انسانی امداد کی ضرورت محسوس کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے افغانستان کے مالی اثاثوں کو آزاد کرنے کی اپیل کی اور کہا تھا کہ ملکی اقتصادیات کو دیوالیے کا خطرہ لاحق ہے۔



متعللقہ خبریں