ملائیشیا: نقل مکانوں کی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد لاپتہ

ملائیشیا میں نقل مکانوں کی کشتی اُلٹ گئی، 6 نقل مکانوں کو بچا لیا گیا، 7 افراد لاپتہ

1764450
ملائیشیا: نقل مکانوں کی کشتی ڈوب گئی، 7 افراد لاپتہ

ملائیشیا میں نقل مکانوں کی کشتی اُلٹ گئی، 6 نقل مکانوں کو بچا لیا گیا ہے اور 7 افراد لاپتہ ہیں۔

چینل نیوز ایشیاء کے مطابق انڈونیشیا سے ملائیشیا جانے کے خواہش مند نقل مکانوں کی کشتی صوبہ جوہر کے علاقے پونٹیان کے کھُلے سمندر میں شدید بادی جھکڑوں کی وجہ سے اُلٹ گئی۔

کشتی میں سوار 6 نقل مکانوں کو بچا لیا گیا ہے لیکن 7 افراد لاپتہ ہیں۔

صوبہ جوہر سے ایڈمرل نورالحیزام ذکریا نے کہا ہے کہ 6 نقل مکانوں کو پونٹیان کی ایک ماہر گیر کشتی نے بچایا ہے۔

ذکریا نے کہا ہے کہ بچائے گئے افراد کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق کشتی میں کپتان سمیت 13 افراد سوار تھے۔

بچائے گئے 6 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

امدادی کاموں میں تعاون کے لئے ایک AW139 طیارہ اور ایک KILAT 12 کشتی علاقے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں