بھارت: کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ، وزیر اعظم نریندر مودی راستے میں محصور ہو گئے

احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے وزیر اعظم کا کانوائے 20 منٹ تک اوور پاس پر محصور ہو گیا

1757682
بھارت: کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ، وزیر اعظم نریندر مودی راستے میں محصور ہو گئے

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کاشتکاروں کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے راستے میں محصور ہو کر رہ گئے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق مودی ملک کے شمال حصے کے دورے پر تھے۔ دورے کے دوران، 8 افراد کے قتل میں ملّوث بیٹے کی وجہ سے، وزیر داخلہ اجے مشرا  کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ جمع کاشتکار مظاہرین نے مودی کے کانوائے کا راستہ بند کر دیا۔

احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے وزیر اعظم کا کانوائے 20 منٹ تک اوور پاس پر محصور ہو  گیا۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں اس واقعے کو سنجیدہ سطح پر کمزور سکیورٹی قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے وزیر اعظم کا کانوائے ائیر پورٹ واپس جانے پر مجبور ہو گیا۔

واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو صوبہ اتر پردیش کے شہر لکھیم پور خیری میں نئے زرعی قانون کی کالعدمی کے مطالبے سے جمع کاشتکاروں کے احتجاجی مظاہرے میں وزیر داخلہ مشرا کے کانوائے سے ایک گاڑی کو کاشتکاروں کے اوپر چڑھا دیا گیا تھا۔

واقعے میں 4 کاشتکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کاشتکاروں کا دعوی ہے کہ اس واقعے کے پیچھے وزیر داخلہ کے بیٹے اشیش مشرا کا ہاتھ ہے۔

کاشتکاروں میں سے بعض کا کہنا ہے کہ گاڑی اشیش مشرا چلا رہا تھا جبکہ بعض کے مطابق اس نے ڈرائیور کو گاڑی مظاہرین کے اوپر چڑھانے کا حکم دیا تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ وزیر داخلہ اجے مشرا نے اپنے بیٹے کے بارے میں دعووں کو رد کر دیا تھا۔

اشیش مشرا کو 9 اکتوبر کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں