ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA)کی افغان عوام کو امداد جاری

تیکا  کابل کے کوآرڈینیٹر Zühtü Çal اور طالبان حکومت کی مہاجرین اور واپسی کی وزارت کے امیگریشن ڈٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، مولوی  شومال خان  مصلح نے  اس تقریب میں  شرکت کی

1745776
ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA)کی افغان عوام کو امداد جاری

ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (TIKA) نے افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں 500 خاندانوں کو خوراک اور کمبل کی امداد فراہم کی ہے۔

تیکا  کابل کے کوآرڈینیٹر Zühtü Çal اور طالبان حکومت کی مہاجرین اور واپسی کی وزارت کے امیگریشن ڈٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، مولوی  شومال خان  مصلح نے  اس تقریب میں  شرکت کی۔

تقریب میں 500 خاندانوں میں 50 کلو آٹا، 5 لیٹر تیل، دالیں، چینی، چائے، ٹماٹر پیسٹ اور مکرونی  پیکجز تقسیم کیے گئے۔

پنجشیر میں امداد حاصل کرنے کے خواہاں لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ درجنوں افراد جن کے نام طالبان کی طرف سے متعین ضرورت مندوں کی فہرست میں شامل نہیں تھے مدد کی امید میں گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، TIKA کابل کے کوآرڈینیٹر Çal نے کہا کہ  4 افراد کے خاندان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کھانے کا سامان،  ایک ایک   کمبل 1 ماہ کے لیے 4 افراد کے خاندان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عطیہ کیا گیا ہے۔

چال نے کہا کہ ہم ہر ممکن حد تک افغان عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کی مدد کرتے رہیں گے۔

طالبان حکومت کی مہاجرین اور واپسی کی وزارت کے امیگریشن ڈٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، مولوی  شومال خان  مصلح نے کہا کہ "ہم مشکل وقت میں افغانستان کے لوگوں کی امداد کرنے  پر ترکی اور اس کے ادارے TIKA کا مشکور ہیں کیونکہ اس وقت  افغانستانمشکل میں ہے اور اسے  مدد کی ضرورت ہے۔

پچھلی افغان حکومت کے خاتمے کے بعد صوبہ پنجشیر میں طالبان اور تاجک رہنما احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

ان  جھڑپوں کی  وجہ سے ہزاروں افراد کو   پنجشیر میں اپنے  گھر بار  کو ترک کرنا پڑا ہے۔

طالبان نے 6 ستمبر پنجشیر کو اپنے کنٹرول میں لیے جانے کا اعلان کیا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں