روس اور چین کی اپیل: شمالی کوریا پر پابندیاں نرم کی جائیں

روس اور چین کی اقوام متحدہ سے اپیل، جوہری پروگرام کی وجہ سے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کو نرم کیا جائے

1728656
روس اور چین کی اپیل: شمالی کوریا پر پابندیاں نرم کی جائیں

روس اور چین نے اقوام متحدہ سے جوہری پروگرام کی وجہ سے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دونوں ممالک نے، انسانی صورتحال کو متاثر کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں میں نرمی کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بِل پیش کیا ہے۔

بِل میں شمالی کوریا میں "عوام اور انسانی صورتحال پر اثر انداز ہونے والی" پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی اور ملک کی بحری مصنوعات اور ٹیکسٹائل کی برآمدات اور ریفائن پیٹرول کی درآمدات پر پابندی کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں کسی بِل کی منظوری کے لئے 15 اراکین میں سے کم از کم 9 کا مثبت ووٹ دینا اور مستقل اراکین 'امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس' میں سے کسی کی طرف سے بھی ویٹو نہ کیا جانا ضروری ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے، شمالی کوریا انسانی حقوق کے، خصوصی رپورٹر ٹامس اوجیا کوئنٹانا نے بھی ملک میں قحط کے خطرے کی وجہ سے بعض پابندیوں میں نرمی کی اپیل کی تھی۔

کوئنٹانا نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کی سخت کورونا حفاظتی تدابیر اور ملک کو مکمل طور پر تنہا کرنے کی وجہ سے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہو گئے ہیں۔ سرحدوں کے بند رہنے کی صورت میں قحط کا خطرہ بھی بڑھتا چلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے جوہری پروگرام کی وجہ سے شمالی کوریا پر 2006 سے لے کر اب تک اقتصادی و فوجی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔



متعللقہ خبریں